Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اب نانی یا دادی بھی کرائے پر مل جائے گی!!

اب نانی یا دادی بھی کرائے پر مل جائے گی!!

اب نانی یا دادی بھی کرائے پر مل جائے گی!!

 

جی ہاں، جاپان میں اس مقصد کے لیے ’’او کے گرینڈما‘‘ سروس موجود ہے۔

 

کلائنٹ سروسز ایک جاپانی کمپنی ہے جو کہ مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کرتی ہے، جس میں صفائی، رہائشی سہولتیں، بچوں کی دیکھ بھال اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال شامل ہے۔ تاہم انکی یہ منفرد سروس ایسی ہے کہ جس کے بارے میں لوگ گفتگو کرتے ہیں۔

 

یہ کمپنی آپ کی جگہ کسی تقریب میں شرکت یا عدم شرکت پر آپ کی طرف سے معذرت اور یہاں تک کہ آپ کی نوکری چھوڑنے کا کام بھی انجام دے سکتے ہیں تاکہ آپ کو کسی ناخوشگوار یا عجیب صورتحال سے واسطہ نہ پڑے۔

 

اب اس کمپنی کی جانب سے سب سے زیادہ مشہور ’او کے گرینڈما‘ سروس فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، جس کے تحت کوئی بھی شخص ایک معمر خاتون، جن کی عمر  60 اور 94 سال کے درمیان ہو، کی خدمات بطور دادی یا نانی 23 امریکی ڈالرز کے مساوی فیس فی گھنٹہ ادا کر ایسا کرسکتا ہے۔

 

یہ سروس 2012 میں شروع کی گئی تھی اور یہ اب تک اس کمپنی کی سب سے پاپولر سروس ہے۔

 

کمپنی نے اس مقصد کے لیے سو سے زیادہ معمر ملازمین کا تقرر کر رکھا ہے جن کے پاس زندگی کے بھرپور تجربات اور جذبہ ہے اور انھیں یہ یقین ہے کہ وہ اب بھی معاشرے کے لیے بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481