اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کوشکست

لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کوشکست

لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کوشکست-ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 387 جبکہ بھارت نے بھی پہلی اننگز میں 387 رنز اسکور کیے تھے

 

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 192 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

میچ میں بھارت کو فتح کے لیے 193رنز کا ہدف ملا تھا اور آخری روز بھارت کو کامیابی کے لیے مزید 135 رنز اور انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار تھیں۔ تاہم بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 170رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے کافی مزاحمت کی مگر وہ بھارت کو شکست سے نہ بچاسکے، اُنہوں نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے، اُن کے علاوہ کوئی اور بیٹر انگلش بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔

بھارت کی دوسری اننگز میں کپتان بین اسٹوکس نے 48 اور جوفرا آرچر نے 55 رنز کے عوض تین، تین وکٹیں حاصل کیں، برائیڈن کارز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پانچ ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481