اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان

دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان

دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان

دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینز ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورۂ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے، پاکستان شاہینز ٹیم دورۂ انگلینڈ میں 2 تین روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورۂ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں ادا کریں گے۔

پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481