یورپ میں گرمی نے تباہی مچا دی، 2300 افراد ہلاک
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ میں گرمی کی شدت سے ہونے والی ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں۔ جبکہ 15 سو اموات براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں،یورپ میں زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد گرمی کا شکار ہوئے،گرمی کی شدت سے 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے۔
اٹلی کے شہر میلان میں 317 اموات براہ راست موسمیاتی تبدیلی سے ہوئیں۔ اور لندن میں 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق کرہ ارض میں شدید گرم موسم کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے۔ سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پر فوری قابو نہ پایا گیا تویہ خاموش قاتل مزید زندگیاں نگلتی رہے گی۔
