اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین،پاکستان اور بنگلہ دیش کا اتحاد انڈیا کیلئے بڑا خطرہ ہے

چین،پاکستان اور بنگلہ دیش کا اتحاد انڈیا کیلئے بڑا خطرہ ہے

چین،پاکستان اور بنگلہ دیش کا اتحاد انڈیا کیلئے بڑا خطرہ ہے

 

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کا اتحاد انڈیا کے استحکام اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ہم آہنگی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر بھارت کی سٹریٹجک پوزیشن کو کمزور کر سکتی ہے آبزرور ریسرچ فانڈیشن (ORF) کے زیر اہتمام ‘فارن پالیسی سروے کے اجرا کے موقع پر تقریب میں بات کرتے ہوئے انیل چوہان نے کہا کہ اگر چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اسٹریٹجک تعاون ہوتا ہے تو اس کا براہ راست اثر انڈیا کی سلامتی پر پڑے گا۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان 7 سے 10 مئی تک جاری رہنے والے فوجی تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب دو جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک براہ راست فوجی تصادم میں ملوث ہوئے ہیں۔سی ڈی ایس نے کہا کہ آج کی عالمی سلامتی کی صورتحال "تبدیلی کی حالت” میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک پرانی ترتیب سے ایک نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے جس میں امریکہ کا کردار اب پہلے جیسا واضح نہیں رہا۔ یہ صورتحال مزید پیچیدگی پیدا کر رہی ہے۔میانمار کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ وہاں کا معاشی عدم استحکام تشویشناک ہے لیکن بھارت کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میانمار میں غیر ملکی مداخلت ہندوستان کے مفاد میں نہیں ہوگی۔پاکستان اور چین کے درمیان اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے دعوی کیا کہ پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے 70 سے 80 فیصد ہتھیار اور سازوسامان چین سے درآمد کیا ہے۔انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ چین کی فوجی کمپنیوں کے پاکستان میں حصص ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481