Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنوبی کوریا میں ٹرین ڈرائیور حکومتی وزیر بن گیا

جنوبی کوریا میں ٹرین ڈرائیور حکومتی وزیر بن گیا

جنوبی کوریا میں ٹرین ڈرائیور حکومتی وزیر بن گیا

جنوبی کوریا میں ٹرین ڈرائیور کو حکومتی وزیر بنا دیا گیا ۔

57 سالہ کم یونگ ہون کو وزارت کے عہدے پر اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ بوسان اور Gimcheon درمیان چلنے والی ایک ٹرین کو چلا رہے تھے۔

23 جون کو جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے کم یونگ بون کو کابینہ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تو وہ ٹرین چلا رہے تھے اور ان کا موبائل فون بند تھا تو انہیں اس کا علم ہی نہیں ہوا۔

انہیں وزیر بننے کا علم ایک گھنٹے بعد اس وقت ہوا جب ان کی شفٹ مکمل ہوئی اور وہ ٹرین سے باہر آئے۔

وزیر کے طور پر انہیں ورکرز کے حقوق کا تحفظ فراہم کرنا ہوگا اور صنعتی حادثات جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

اس طرح ساڑھے 4 دن کے کاروباری ہفتے کے نظام اور لیبر مسائل کے لیے قانون سازی پر بھی کام کرنا ہوگا۔

بوسان سے تعلق رکھنے والے کم یونگ بون نے ڈونگ اے یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی۔ وہ مزدور یونین میں بھی کافی سرگرم رہے اور 2010 سے 2012 تک کورین کنفیڈریشن آف ٹریڈ یونینز (کے سی ٹی یو) کی سربراہی بھی کرتے رہے۔ عام طور پر جنوبی کوریا میں وزیر محنت کے لیے حکومتی اور تدریسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے تو کم یونگ بون کا انتخاب لوگوں کے لیے حیران کن ثابت ہوا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481