Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترک صدر اردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار

ترک صدر اردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار

ترک صدر اردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار

استنبول میں پبلک پروسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح اللّٰہ گولن کا 2016ء میں رجب طیب اردوان کے خلاف بغاوت میں ساتھ دینے کے شبہ میں ترک پولیس نے منگل کے روز 158 فوجیوں گرفتار کیا ہے جبکہ مزید 18 فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔

فتح اللّٰہ گولن ایک مشہور ترک عالم دین تھے جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے اور وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ناقد بننے سے پہلے ان کے قریبی اتحادی تھے۔

وہ 1999ء میں ترکیہ سے امریکا منتقل ہوئے تھے اور پھر اپنی زندگی میں لوٹ کر ترکیہ کبھی واپس نہیں آئے۔

ترک حکومت فتح اللّٰہ گولن پر یہ الزام عائد کرتی ہے کہ اُنہوں نے رجب طیب اردوان کی حکومت کا خاتمہ کرنے کے لیے بغاوت کا آغاز کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی کے آخر میں بھی تقریباً 50 ترک فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ترک جسٹس اتھارٹیز کے مطابق 2016ء کی ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک بغاوت کرنے کے الزام میں تقریباً 26 ہزار افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے 9 ہزار سے زائد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481