اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی شدید متاثر

ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی شدید متاثر

ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی شدید متاثر

ایتھینز میں موجود بین الاقوامی جہاز رانی کے ذرائع نے  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انشورنس کمپنیوں نے یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل جانے والے بحری تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد گزشتہ سال بحیرۂ احمر میں باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر وار رسک پریمیئم عائد کیا تھا۔

اب ایران اسرائیل جنگ کے دوران بحیرۂ احمر میں باب المندب اور بحیرۂ عرب میں خلیجِ عدن سے آبنائے ہرمز کے راستے خلیجِ فارس جانے اور آنے والے تمام تجارتی جہازوں پر ایڈیشنل وار رسک پریمیئم بھی عائد کر دیا ہے، جو پہلے سے عائد وار رسک پریمیئم میں 2.4 سے 2.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہر کارگو شپ یا آئل ٹینکر 5 سے 6 لاکھ ڈالرز وار رسک پریمیئم ادا کرے گا، بحری تجارتی جہاز کی انشورنس فیس جہاز کے وزن اور اس پر لدے کارگو کی مالیت کے حساب سے عائد ہوتی ہے، اس لحاظ سے جہاز راں کمپنیوں کے اخراجات میں مجموعی طور پر 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں محدود اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز سے روزانہ 40 سے 50 آئل ٹینکر گزرتے تھے، ان دنوں یہ تعداد کم ہو کر 20 سے 25 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کی بندرگاہ دمام سے تیل لانے والا پی این ایس سی کا آئل ٹینکر ایم ٹی شالیمار آج آبنائے ہرمز سے گزرے گا۔

پاکستانی پرچم بردار اس جہاز کو پاک بحریہ کا فریگیٹ اپنی حفاظت میں لا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481