اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران میں جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی

 

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل فکری کو پیر کی صبح پھانسی دی گئی ہے، اسے دسمبر 2023 میں ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری پر ریاستی راز افشا کرنے، حساس مقامات کی معلومات جمع کرنے اور کرپٹو ادائیگیوں کے ذریعے دشمن ملک کو معلومات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

اسماعیل فکری 2 موساد افسران کے ساتھ رابطے میں تھا، جن میں سے ایک کو ’’عامر‘‘ کے نام سے شناخت کیا گیا۔ موساد نے فکری کو بھرتی کر کے پہلے جانچ پڑتال کی، پھر خفیہ پیغامات کے تبادلے کے لیے انکرپٹڈ چینلز بنانے اور حساس معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

2022 میں موساد کی ہدایات پر فکری نے اپنے موبائل فون پر کرپٹو کرنسی والٹ بھی بنایا تاکہ اسے جاسوسی کے کاموں کے بدلے ادائیگیاں ہو سکیں۔

ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسماعیل فکری کی سرگرمیوں کو خفیہ طور پر مانیٹر کرتے ہوئے، اس کے آلات سے حاصل شدہ شواہد، اعترافی بیانات اور مالی لین دین کی بنیاد پر موساد کے ساتھ اس کے روابط کو بے نقاب کیا، جس کے بعد فکری پر مقدمہ چلایا گیا اور اسے سزائے موت سنائی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481