اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران کی اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ

ایران کی اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ

ایران کی اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے پیغام میں کہا ہے کہ تل ابیب اب محفوظ نہیں رہا ہے، اسرائیلی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانی جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو دھمکی دی اور کہا کہ ان کا حشر سابق عراقی صدر صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ ایران کے ہمسایہ ملک میں اسرائیل مخالف آمر کا کیا ہوا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481