اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن پہنچ گئے، دفتر خارجہ

عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن پہنچ گئے، دفتر خارجہ

عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن پہنچ گئے، دفتر خارجہ

وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی ممکن بنائی گئی ہے، باقی زائرین کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی ممکن بنائی گئی ہے جبکہ باقی زائرین کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازیں 268 پاکستانیوں کو بصرہ سے لے کر کراچی اور اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کا عراقی ایئر ویز اور حکام سے مسلسل رابطہ ہے۔

انہوں نے زائرین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے اور ایئر لائن سے رابطے میں رہیں اور مختصر نوٹس پر سفر کے لیے تیار رہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ تمام پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

قبل ازیں آج ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچے تھے، ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایران سے پہنچنے والے زیادہ تر زائرین ہیں، تاہم ایران سے پہنچے والوں میں 45 طلبہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین اور طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481