اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی صدر نے غلطی کا اعتراف کرلیا

امریکی صدر نے غلطی کا اعتراف کرلیا

امریکی صدر نے غلطی کا اعتراف کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی۔

کینیڈا میں 15 تا 17 جون جاری رہنے والے جی 7 اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے روس کو جی 8 سے باہر کرنے کی غلطی کا ذکر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین جی 7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب جی 8 ہوا کرتا تھا، باراک اوباما اور جسٹن ٹروڈو نامی شخص روس کو شامل نہیں کرنا چاہتے تھے، جسے میں ایک غلطی ہی کہوں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر آج روس جی 8 فورم میں ہوتا تو آپ کے پاس جنگ نہیں ہوتی، فورم سے نکال کر روس کی بہت توہین کی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ہم روس کے بارے میں بات کرکے وہ بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں جب کہ وہ میز پر بھی موجود نہیں، یہی چیز زندگی کو پیچیدہ بنادیتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوران تسلیم کیا کہ اب روس کو دوبارہ جی 7 فورم میں واپس لانا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ بہت سا پانی گزر چکا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس جی 7 ممالک کے فورم میں 1998ء میں شامل ہوا تھا، جس کے بعد یہ جی 8 فورم بن گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014ء میں روس کو جی7 سے نکال دیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481