اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، نیتن یاہو

ایران نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، نیتن یاہو

ایران نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، نیتن یاہو

 

فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران ”ہولو کاسٹ دوبارہ ہونے“ کی خواہش رکھتا ہے، اسی لیے وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے اور اسے قتل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

نیتن یاہو نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کروایا تھا، اور اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

نیتن یاہو نے ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر گہرا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار ہمیں نشانہ بنانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران سالانہ 3,600 بیلسٹک میزائل تیار کر سکتا ہے، یعنی تین سال میں 10 ہزار میزائل بنا سکتا ہے، جو خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481