اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیلی بن گورین ایئرپورٹ خالی

ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیلی بن گورین ایئرپورٹ خالی

ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیلی بن گورین ایئرپورٹ خالی

ایران کے حملوں کے پیش نظر اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ سے یکے بعد دیگرے 8 مسافر طیارے اُڑان بھر گئے جس کے بعد بن گورین ایئرپورٹ خالی کروا لیا گیا۔

فلائٹ رڈار کے مطابق بن گورین ایئرپورٹ طیاروں سے تقریباً خالی ہوگیا ہے۔

اسرائیلی ایئرلائنز نے ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر بین گورین ایئرپورٹ سے اپنے تمام طیارے ہٹالیے۔

اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ہوائی اڈے کو مکمل طور پر خالی کروالیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسکی قومی ایئرلائن نے بھی اپنی تمام پروازیں معطل کردی ہیں، دیگر فضائی کمپنیوں نے اپنے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ کا رُخ نہ کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔

یہ فیصلہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا طیارہ ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام پر روانہ ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے سرکاری طیارے ’ونگ آف زاین‘ نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھرلی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کی منزل مقصود کا علم نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481