اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران،عراق اور شام کی فضائی حدود بند

ایران،عراق اور شام کی فضائی حدود بند

ایران،عراق اور شام کی فضائی حدود بند

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور شام نے ملک بھر میں اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ اسرائیل اورامریکا کو خمیازہ بھگتنا ہوگا،سربراہ ایرانی افواج

 

دوسری جانب فلائٹ ریڈار سے ایران، عراق اور شام کی فضائی حدود بند ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔

رات گئے اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملہ کیا، اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

 

ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے

 

اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا امکان بڑھتا جارہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری مارے گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481