اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین پاک افغان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار

چین پاک افغان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار

چین پاک افغان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار

چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چین کو یقین ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک سہ فریقی چین، افغانستان، پاکستان وزرائے خارجہ ملاقات کے نتائج پر عملدرآمد کر رہے ہیں، چین دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری و ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین، علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تشکیل پر کام کے لیے تیار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481