اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلمان آغا اور محمد حارث کی دلچسپ گفتگو

Interesting conversation between Salman Agha and Muhammad Haris

سلمان آغا اور محمد حارث کی دلچسپ گفتگو

وکٹ کیپر بیٹر سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ محمد حارث کو مسٹر گوگل کہا جاتا ہے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے انہوں نے پہلی بار دماغ کا استعمال کیا ہے۔

 

محمد حارث نے گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں سنچری اسکور کی تھی، نے کہا کہ گراؤنڈ میں جاکر بیٹنگ کا پلان سمپل اور کلیئر تھا، جس کی وجہ سے اچھی پرفارمنس سامنے آئی۔

 

سلمان علی آغا نے وکٹ کیپر بیٹر سے استفسار کیا کہ 20 اوور وکٹ کیپنگ کے فوری بعد بیٹنگ کےلیے جانا کتنا مشکل تھا؟

 

اس پر محمد حارث نے جواب دیا کہ وکٹ کیپنگ کا فائدہ ہوتا ہے کیپر پچ کا اندازہ کرلیتا ہے، کوچ اور کپتان کی سپورٹ سے اچھی پرفارمنس دی۔

 

محمد حارث نے سلمان علی آغا سے پوچھا کہ بحیثیت کپتان پہلی سیریز کلین سوئپ کی؟

 

اس پر ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے جواب دیا کہ سیریز میں نتائج نہیں دیکھتا، یہ دیکھتا ہوں ہم سیریز کس طرح کھیلے ہیں، اس ہی طرح کھیلتے رہے تو کسی بھی بڑی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین نے گراؤنڈ کا رخ کیا خوشی ہوئی، کہا جارہا تھا شائقین ناراض ہیں گراؤنڈ نہیں آئیں گے، اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں گ1111111111ے شائقین آئیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481