اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے آخری اور تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، پاکستان نے محمد حارث کی شاندار سینچری کی بدولت 197 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران پرویز نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم تنزید حسن 6 رنز کی کمی سے نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 44 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ کپتان لٹن داس 22 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنزبنائے، ذاکر علی 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

اس طرح بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور پچھلے میچ میں 74 رنز بناکر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے صاحبزادہ فرحان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے اور 8 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے محمد حارث کے ساتھ ملکر جارحانہ کھیل پیش کیا اور 92 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور کو 100 پر پہنچایا تو صائم ایوب 29 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اسی دوران محمد حارث نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
اس کے بعد 137 کے مجموعی اسکور پر حسن نواز 13 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان آغا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد حارث نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کی، وہ 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس طرح پاکستان نے بنگلہ دیش کا 197 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور میچ کے ساتھ ساتھ 3 میچوں کی سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481