دوسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو 202 رنز کا ہدف دیدیا
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جارہے میچ میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان 74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔
حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد حارث نے 25 گیندوں پر 41 اور کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر 19 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے، صائم ایوب نے 4، شاداب خان 7 اور فہیم اشرف 1 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
بنگلادیشی بولر تنظیم اور حسن محمود نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ رشاد حسین کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔
پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بنگلادیش کی فائنل الیون میں لٹن داس، توحید ہردوئی، تنزید حسن، ذاکر علی، پرویز حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، شریف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شمیم حسین شامل ہیں۔
