اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کا بنگلادیش کو 202 رنز کا ہدف

پاکستان کا بنگلادیش کو 202 رنز کا ہدف

پاکستان کا بنگلادیش کو 202 رنز کا ہدف

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 201 کا مجموعی اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

 

گرین شرٹس کی ابتدائی 2 وکٹ 5 کے اسکور پر گر گئیں، جس کے بعد سلمان علی آغا اور محمد حارث نے 48 رنز کی شراکت قائم کی۔

 

محمد حارث 53 کے اسکور پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد کپتان نے حسن نواز کے ساتھ مل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور 118 رنز تک پہنچا دیا۔

 

اس موقع پر سلمان علی آغا 56 رنز کی باری کھیل کر میدان چھوڑ گئے، انہوں نے 34 گیندوں پر 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

 

اس کے بعد حسن نواز 44، شاداب خان 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 کے رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

 

بنگلادیش کے شریف الاسلام نے 2، رشاد حسین، شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481