اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چلتی موٹر سائیکل پر بیوی کے ہاتھوں شوہرکی پٹائی،ویڈیو وائرل

چلتی موٹر سائیکل پر بیوی کے ہاتھوں شوہرکی پٹائی،ویڈیو وائرل

چلتی موٹر سائیکل پر بیوی کے ہاتھوں شوہرکی پٹائی،ویڈیو وائرل

چلتی موٹر سائیکل پر بیوی کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

بھارت کے شہر لکھنؤ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک عورت کو موٹر سائیکل چلاتے اپنے شوہر پر چپلوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بائیک پر سوار یہ دونوں میاں بیوی ہیں۔ ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور خاتون پیچھے بیٹھی ہوئی ہے، اچانک وہ غصے میں آ کر چپل سے اس کو مارنے لگتی ہے اور ساتھ میں اس پر چیختی بھی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مرد پورے وقت پرسکون رہا اور ڈرائیونگ پر توجہ مرکوز رکھے رہا، حتیٰ کہ اس نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔

تاہم اس واقعے نے کئی اہم سوالات کھڑے کر دیے، ایک جانب جہاں گھریلو تشدد کی یہ نئی شکل زیر بحث آ گئی، وہیں سڑک پر پیش آنے والے اس واقعے نے عوامی اور روڈ سیفٹی سے متعلق خدشات کو بھی جنم دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ واقعہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ایک اور نے کہا بہت خطرناک، ایسے میں حادثہ ہو جانا بعید نہیں۔

جبکہ کسی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا کیا دیکھنا پڑ رہا ہے اس دور میں، اے خدا کاش میں 1970ء میں پیدا ہوا ہوتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481