اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بڑے کھلاڑی باہر،بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان

بڑے کھلاڑی باہر،بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کا اعلان

بڑے کھلاڑی باہر،بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان

اعلان کردہ اسکواڈ میں شاداب خان، ابرار احمد، فہیم اشرف، اور فخر زمان شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، حسن نواز، محمد عرفان، خوشدل شاہ، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل ہیں۔ اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ ٹیم کو متوازن رکھا جا سکے۔
پی سی بی کے مطابق سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا موقع ملے گا اور مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے تیاری کی جا سکے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481