اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ- امریکی صدر نے مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

 

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بھی موجود تھے۔ امریکی صدر نے مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں مرکزی نماز ہال، دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا قالین، اور عظیم الشان فانوس شامل تھے۔

 

1 7 ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ


ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ(تصویر: سوشل میڈیا)

 

شیخ زاید گرینڈ مسجد کے دورے کے دوران ٹرمپ کو بتایا گیا کہ مسجد 1996 سے 2007 کے درمیان مکمل ہوئی، جس کی تعمیر میں دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال کیا گیا۔ مسجد میں 82 گنبد، 1,000 سے زائد ستون ہیں۔

 

 

2 7 ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ(تصویر: سوشل میڈیا)

 

 

امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی فنِ تعمیر کے فارسی، مغل اور اندلسی اثرات کی تعریف کی اور مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی عظمت کی علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ عبادت گاہ اسلام کی شاندار ثقافت کی عکاس ہے، جس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔”

 

خیال رہے کہ شیخ زاید جامع مسجد 40,000 سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح اس کا دورہ کرتے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481