اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترک صدر کا وزیراعظم کیلئے جذباتی پیغام

ترک صدر کا وزیراعظم کیلئے جذباتی پیغام

ترک صدر کا وزیراعظم کیلئے جذباتی پیغام،شہباز شریف کومیرے عزیز ترین بھائی کہہ کر مخاطب کیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے غیر روایتی اور جذباتی انداز میں ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کو "میرے عزیز ترین بھائی” کہہ کر مخاطب کیا اور پاکستان سے اپنی دلی محبت اور اخوت کا اظہار کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک غیر معمولی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے لیے جذباتی انداز اپنایا۔انہوں نے شہباز شریف کو "میرے عزیز ترین بھائی” قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دلی محبت اور بھائی چارے کا اظہار کیا۔اردوان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر اردوان نے پاکستانی قیادت کی بصیرت اور دانشمندی کو بھی سراہا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں، ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتا ہے، اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ترکیہ کے صدر کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ٹویٹس کا یہ تبادلہ غیر رسمی انداز میں گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے بھرپور اظہار پر دلی خوشی ہوئی۔منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ، سدابہار اور مستقل برادرانہ تعلقات پر فخر ہے جو ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لئے ان کے تعمیری کردار اور مشترکہ کوششوں کے لئے خاص طور پر شکر گزار ہوں۔دعا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481