اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل 10  کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا

PSL 10 will resume from May 17

پی ایس ایل 10  کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا

 

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے رک جانے والا ایونٹ اب 17 مئی سے شروع ہو گا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے بیان میں محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی واپسی پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں سے اس روکا گیا تھا، 6 ٹیمیں، کوئی خوف نہیں، ایک بار پر متحد ہو کر کرکٹ کی سپرٹ کا جشن منائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کے بقیہ میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی پلیئرز کو واپس لانے کے لیے کوشاں ہے۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481