اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز کی طنزیہ ویڈیو وائرل

رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز کی طنزیہ ویڈیو وائرل

رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز کی طنزیہ ویڈیو وائرل

جہاں پاک بھارت جنگ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں چائنہ سے تعلق رکھنے والے میمرز کی بھی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے جس میں چینی میمرز نے بھارت کے رافیل طیاروں کے گرنے کے واقعے پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے رقص کیا ہے۔

اس ویڈیو میں چار چینی نوجوانوں کو بھارت کے روایتی لباس اور پگڑی پہنے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو مقبول بھارتی گانے کی دھن پر بھارتی رافیل طیارے کے گِرنے پر طنز کرتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

ویڈیو میں چینی میمرز کی جانب سے نہ صرف بھارتی طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑا گیا ہے بلکہ بھارتی فوج کے بیانات اور دعوؤں پر بھی طنز کرتے ہوئے بھارتی فوج کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو خاص طور پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہو رہی ہے جو اسے مختلف پلیٹ فارمز پر ری شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔ بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اس ویڈیو کو لے کر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481