Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حملوں کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا،پاکستان کا خوف نمایاں

حملوں کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا،پاکستان کا خوف نمایاں

پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا،پاکستان کا خوف نمایاں

بھارت، خصوصاً مودی پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے شدید فکرمند ہے۔

پاکستان کے بھرپور دفاعی ردعمل اور حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ”مسلسل چوکسی“ اور ”واضح رابطے“ پر زور دیا ہے — جو بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔

سی این این کی ایشا مترا اور سوفی تنو ( Esha Mitra and Sophie Tanno) کی رپورٹ کے مطابق، مودی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی وزرا پر زور دیا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بڑھتی ہوئی دشمنی کے پیش نظر اندرونی سطح پر مضبوط ہم آہنگی اور لچک کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ممکنہ اقدامات کا شدید خوف لاحق ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا یہ بیان اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت نے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دریں اثنا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیاں ”جاری ہیں“، لیکن یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں اور عوامی دباؤ کا شکار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481