اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جوابی کارروائی کے ڈر سے بھارت کی دہائیاں

جوابی کارروائی کے ڈر سے بھارت کی دہائیاں

جوابی کارروائی کے ڈر سے بھارت کی دہائیاں

اپنے طیاروں کے ذریعے پاکستان میں میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع ہونے پر بھارت نے دہائیاں دینا شروع کردی ہیں کہ اس نے پاکستان میں کسی فوج تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا۔

بھارت نے منگل کی شب پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد دعویٰ کیا کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ میں 9 مقامات پر جیش محمد اور لشکر طیبہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق بھارت نے پانچ مقامات پر حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے تین طیارے تباہ کر دیئے ہیں اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑا دیا ہے۔

اس کے بعد بھارتی میڈیا نے دہائیاں دینا شروع کردی کہ بھارت کا حملہ جنگ بڑھانے کیلئے نہیں تھا۔

ٹائمز آف انڈیا نے کہا کہ بھارت نے واضح کیا ہے کہ اس کی کارروائی دیکھ بھال کر، متناسب اور نوعیت کے اعتبار سے تناؤ نہ بڑھانے والی تھی اس لیے پاکستان کی کسی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے ’اہداف کے انتخاب اور کارروائی پر عمل میں بہت تحمل (restraint) کا مظاہرہ کیا ہے۔‘

یاد رہے کہ حملے کے بعد پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے اور امریکی ٹی وی سی این این نے بھی سری نگر کے قریب دھماکے کی خبر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر منگل کی شب سامنے آنے والی دو ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے تین بھارتی طیاروں میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481