پہلگام واقعہ ایک سوچا سمجھا فالس فلیگ حملہ تھا،محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہلگام واقعہ ایک سوچا سمجھا فالس فلیگ حملہ تھا، جس کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے جبکہ باندی پورہ اور دیگر علاقوں میں بھی کئی بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک دیا
محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، اور بعض کو ماورائے عدالت قتل کر کے دریا میں پھینکا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔پاکستانی پوسٹوں پربھارت کی بِلا اشتعال فائرنگ
دفاعی ماہرین نے بھی محبوبہ مفتی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کا مقصد صرف اور صرف کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کو تقویت دینا تھا۔
