اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل میں لگی آگ بے قابو ہو رہی ہے 9 بستیاں خالی

اسرائیل میں لگی آگ بے قابو ہو رہی ہے 9 بستیاں خالی

اسرائیل میں لگی آگ بے قابو ہو رہی ہے 9 بستیاں خالی

بیت المقدس کے مغرب میں جنگل میں لگی آگ  بے قابو ہورہی ہے آگ کی وجہ سے نو سے زیادہ بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ان بستیوں کے گھروں سے 10000 سے زیادہ مکینوں کو نکال دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فائر فائٹنگ حکام نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا۔ ملک کی سطح پر فائر فائٹنگ کی تمام ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر سلامتی بن گویر نے ہیڈ کوارٹرز میں اس صورتحال کا مشترکہ جائزہ لیا۔ یروشلم کے علاقے میں اسرائیلی فائر فورسز کے کمانڈر نے آگ کو ملک کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔ شن بیت نے یروشلم پہاڑوں کی آگ کی تحقیقات کرنا شروع کردی ہیں۔یروشلم پہاڑوں میں جلتی آگ کی توسیع کے نتیجے میں اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سار نے متعدد یورپی ممالک سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس میں آگ سے نمٹنے میں مدد کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481