اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہندو انتہا پسندوں کا مسلم خاتون پر تشدد، کتا چھوڑدیا

ہندو انتہا پسندوں کا مسلم خاتون پر تشدد، کتا چھوڑدیا

ہندو انتہا پسندوں کا مسلم خاتون پر تشدد، کتا چھوڑدیا

انتہا پسند ہندوؤں نے خاتون پر کتا چھوڑ دیا، جو اسے مسلسل کاٹتا رہا جبکہ آس پاس کھڑے ہندو انتہاپسند تماشہ دیکھتے رہے۔ کوئی بھی مدد کے لیے آگے نہ آیا اور نہتی خاتون چوراہے میں کتے کے حملے سے تن تنہا مقابلہ کرتی رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کتا چھوڑنے والے افراد خاتون کو مسلسل اذیت دیتے رہے اور اسے ذلت کا نشانہ بناتے رہے۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مذہبی اسکالرز نے اس واقعے کو انتہا پسند ہندو ذہنیت کی علامت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خاتون پر کتا چھوڑنا انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر مومن مرد و عورت کی عزت کا حکم دیا ہے،اور ان کو تکلیف دینے والوں کے لیے دوزخ کا وعدہ کیا ہے۔

اسکالرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ اس وحشیانہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481