اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رافیل طیارو ں کی پسپائی،بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ فارغ

رافیل طیارو ں کی پسپائی،بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ فارغ

رافیل طیارو ں کی پسپائی،بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ فارغ

بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو ان کے عہدے سے اچانک ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایئر مارشل دھارکر نے گزشتہ شب رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کی خود نگرانی کی تھی، تاہم یہ مشن پاک فضائیہ کے جدید ریڈار سسٹمز کے باعث ناکامی سے دوچار ہوا اور یہ واقعہ نائب سربراہ کو کے ڈوبا.

بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر جھوٹے جنگی بیانیے کے بعد خود بھارتی عسکری نظام میں ہنگامہ برپا ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی اور عالمی سطح پر شرمندگی کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں غیر معمولی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

۔دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ردعمل کی تیاری نے بھارتی فضائیہ کو ایک بار پھر 2019 کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ جیسی صورتحال سے دوچار کر دیا۔ طیارے نہ صرف اپنے اہداف پر پہنچنے میں ناکام رہے بلکہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھی روک دی گئی۔اندرونی حلقوں کے مطابق دھارکر نے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو بھی تبدیل کیا جا چکا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت، سیاسی دباؤ اور جھوٹے بیانیے کے بوجھ تلے دب رہی ہے.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481