اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت،جنونی ہندوؤں کا مسلمان بھائیوں پر حملہ

بھارت،جنونی ہندوؤں کا مسلمان بھائیوں پر حملہ

بھارت،جنونی ہندوؤں کا مسلمان بھائیوں پر حملہ

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دو مسلمان بھائیوں کو کرتا پاجامہ پہننے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہار کے ایک مقامی صحافی دانش، کو ان کے بھائی سمیت ہندوتوا نظریات رکھنے والے ہجوم نے صرف اس وجہ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کے بھائی نے کرتا پاجامہ پہن رکھا تھا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی دانش اپنے بھائی کے ساتھ کام ختم کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ اس دوران 20 سے 25 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے انہیں گھیر لیا اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔

 

دانش نے بتایا کہ ہمیں صرف اس لیے مارا گیا کہ میرے بھائی نے کرتا پاجامہ پہن رکھا تھا۔ انہوں نے ہمارے سر اور گردن پر وار کیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481