اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہندو پنڈت مودی پر برس پڑا

ہندو پنڈت مودی پر برس پڑا

ہندو پنڈت مودی پر برس پڑا-ہندو پنڈت نے کہا کہ جو اس حملے سے فائدہ اٹھا رہا ہے

اسے پکڑو ورنہ دوبارہ بھی ایسےحملے ہوتے رہیں گے، یہ جو پہلگام حملہ ہوا ہے اس سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہو رہا ہے؟ کہاں ڈھونڈتے پھرو گے اس حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے، جو اس حملےاور ہندو مسلم تفریق سے فائدہ اٹھا رہا ہے وہی اس کے پیچھے ہے۔

ایک بھارتی خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلگام حملہ روکنے میں ناکامی پر مودی سرکار سے ابھی تک کوئی استعفیٰ کیوں نہیں آیا، پاکستان کا پانی روکنے کے دعوے کر رہے ہیں، ابھی تک دہشتگردوں کو کیوں نہیں پکڑا۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ جو مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہا ہے اسے تاریخ کا جائزہ لینا چاہیے، مسلمانوں کو جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر ہندوؤں نے قتل کردیا، یہ دہشتگردی نہیں تھی؟ بات بات پر اسلام اور مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی غلط ہے، کشمیری طلباء کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث لوگوں کو پکڑنے کی بجائے مودی اپنے ہی لوگوں کو لڑوا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481