اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی فوجیوں نے مزید 5کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیے

بھارتی فوجیوں نے مزید 5کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیے

بھارتی فوجیوں نے مزید 5کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیے

 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پلوامہ ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں مزید 5کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیے ہیں جس سے گزشتہ روز سے مسمار کیے جانے والے گھروں کی تعداد 7ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے رہائشیوں احسان احمد شیخ، احسن الحق اور حارث احمد، ضلع شوپیاں کے رہائشی شاہد احمد جبکہ ضلع کولگام کے رہائشی ذاکر احمد گنائی کے گھر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گرا دیے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز پلوامہ اور اسلا م آباد اضلاع میں آصف شیخ اور عادل ٹھوکر نامی کشمیریوں کے گھر مسمار کیے تھے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بے لگام بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف اپنے وحشیانہ مظالم میں تیزی لائی ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے گزشتہ چند روز کے دوران تلاشی آپریشوں ، گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کیے۔ فوجیوں نے آزادی پسند کشمیریوں کو ڈرانے دھماکے اور خوف دہشت کا شکار کرنے کیلئے انکے گھروں کی مسماری کا وحشیانہ عمل بھی تیز کر دیا ہے۔KMS-01/M

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481