اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں؟

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں؟

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنے کو تیار ہیں، ویمنز ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ہوکرکھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، ویمن کرکٹرز کو انعام ملےگا یہ اُن کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر ٹیم کے لیے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمنز ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے ہیں، اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے، عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا، آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔

محمد رضوان ناراض دکھائی دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں ، اس سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں شاندار پرفارمنس پر انہیں شاباش دی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارک باد بھی دی، انہوں نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ ورلڈکپ میں ایسی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481