اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے،  قلندرز کے محمد نعیم 10 اور عبداللّٰہ شفیق 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

فخر زمان نے صرف 39 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اپنی اننگ میں انہوں نے 7 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے،  ڈیرل مچل بھی 37 رنز بنا سکے۔

 

لاہور قلندرز کے سام بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو 19ویں اوور میں شدید دباؤ میں ڈال دیا۔ اس اوور میں بلنگز نے دو شاندار چھکے اور ایک خوبصورت چوکا جڑ کر میچ کا رخ بدل دیا۔

سام بلنگز نے 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481