اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شین وارن کی موت بارے ہوشربا انکشاف

Shocking revelation about Shane Warnes death 1 شین وارن کی موت بارے ہوشربا انکشاف

شین وارن کی موت بارے ہوشربا انکشاف

لندن: برطانوی اخبار نے آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن کی موت کے بارے میں ہوشربا انکشاف کیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کو سینئر تھائی پولیس افسر نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آسٹرِیلوی لیگ سپنر شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، مرنے سے پہلے شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔

افسر نے دعویٰ کیا کہ دوا غائب کرانے اور تحقیقات نہ کرانے کا فیصلہ شین وارن کی عزت کی خاطر کروایا گیا، اس فیصلے کو آسٹریلوی حکام کی حمایت شامل تھی اور آخری وقت میں شین وارن کے ساتھ موجود خواتین سے بھی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 52 سالہ شین وارن کی موت چار مارچ 2022 کو تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی کے جزیرے کے ایک عالیشان ولا میں ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ دل کا دورہ لکھی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق شین وارن کا دل کمزور تھا، وہ دمے میں بھی مبتلا تھے، ایسے میں قوت بخش ممنوعہ دوا مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481