اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732

میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732

میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732

میانمار میں زلزلے سے جانی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں زلزلے سے 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے۔

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں آج جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔

میانمار میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے تقریباً 900 کلومیٹر دور بنکاک میں بلند و بالا عمارتوں کو ڈھیر کر دیا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے متاثرہ عمارتوں کے منہدم ہونے کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے جو سوشل میڈیا پر وائرل پر وائرل ہو رہے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلا دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، شدید زلزلے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے سبب بنکاک میں میٹرو اور ریل سروسز معطل کر دی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481