اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان

ہر سال جہاں شائقین کرکٹ کو پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کا انتظار ہوتا ہے وہیں مداح پی ایس ایل کے ترانے کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔

اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جہاں شائقین کرکٹ کو میچز کا انتظار ہیں وہیں اس بار بھی پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے تجسس برقرار تھا کہ اس بار اینتھم میں کون آواز کا جادو جگائے گا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان کر دیا، اس سال بھی علی ظفر پی ایس ایل کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے پی سی بی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم کُھل کے کھیل میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481