اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کے غزہ پر حملے،30 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملے،30 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملے،30 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7بچوں سمیت مزید 30سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270بچے شہید ہوگئے جبکہ حالیہ حملوں میں 7بچوں سمیت مزید 30سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔  اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی  یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے غزہ میں 7اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
#/S


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481