اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترک عدالت نے استنبول کے میئر کو جیل بھیج دیا

ترک عدالت نے استنبول کے میئر کو جیل بھیج دیا

ترک عدالت نے استنبول کے میئر کو جیل بھیج دیا

استنبول کی عدالت نے بدھ کو حراست میں لیے گئے میئر اکرم امام اولو کو بدعنوانی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد ترک وزارت داخلہ کی جانب سے اکرم اولو کو باضابطہ طور پر استنبول کے میئر کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اکرم امام اولو پر دہشتگردی سے متعلق الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں تاہم انہیں صرف مالی بدعنوانی سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد اکرم امام اولو نے اپنے حامیوں سے ملک گیر احتجاج کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب اکرم امام اولو کی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے صدارتی پرائمری انتخاب میں ہزاروں افراد صدارتی امیدوار کے لیے اکرم امام اولو کو ووٹ دینے پہنچ گئے۔

اکرم امام اولو کی گرفتاری کے خلاف ترکیے کے مختلف شہروں میں 4 روز سے مظاہرے جاری ہیں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 300 سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481