اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حسن نواز کی پرفارمنس پر والدہ کا بیان آگیا

حسن نواز کی پرفارمنس پر والدہ کا بیان آگیا

حسن نواز کی پرفارمنس پر والدہ کا بیان آگیا

 

حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی ہی نظر نہ لگ جائے۔

 

پاکستانی اوپننگ بیٹر حسن نواز کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نواز نے اپنے سفر میں ہمت نہیں ہاری

 

 

انہوں نے لیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کیا، بیٹے کی عمدہ کارکردگی پر بہت خوش اور اپنے رب کے شکرگزار ہیں۔

 

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف  کھیلے گئے میچ میں 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلینے

 

اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےحسن نواز نے کہا کہ وہ اپنی سنچری اپنے والد کے نام کرتے ہیں جو ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار اننگ کھلینے پر حسن نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے

 

جبکہ انہوں نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

 

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیریئر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481