اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی میں ایک سپنر کھلانا بڑی غلطی تھی،انضمام الحق

چیمپئنز ٹرافی میں ایک سپنر کھلانا بڑی غلطی تھی،انضمام الحق

چیمپئنز ٹرافی میں ایک سپنر کھلانا بڑی غلطی تھی،انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان صرف آج نہیں بلکہ ایک سال سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا۔ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی غلطی کی کہ ہم نے صرف ایک سپینر رکھا۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلمی ایسی ٹیم ہے جو ہمیشہ ہر ٹورنامنٹ میں فیورٹ ہوتی ہے۔ پاکستان صرف آج نہیں بلکہ ایک سال سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اکٹھے ہو کر سوچیں کہ پرفارمنس کیوں بہتر نہیں۔ اور میرے خیال سے لڑکوں کو وقت دینا چاہیے۔ مینجمٹ اسٹاف پر اعتماد کرنا ہوگا۔انضمام الحق نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی غلطی کی کہ ہم نے صرف ایک اسپینر رکھا۔ اور ریسٹ تب دیا جاتا ہے جب ٹیم جیتتی ہے۔ اور ہارنے کے بعد ہم اس حالت میں نہیں کہ سینئر کھلاڑیوں کو ریسٹ دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتانا چاہیے کہ بابر سمیت سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جس برینڈ کی کرکٹ کھیلنی ہے اس کی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ اور اگر 90 کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ 90 کا ایرا کرکٹ کے لحاظ سے بہت بھاری ہے اور 90 کے کھلاڑیوں کو سب جانتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ اگر درست سمت میں اقدام نہیں کریں گے تو ہم نیچے سے نیچے جائیں گے۔ اور ہماری کرکٹ 2 سال سے نیچے جا رہی ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ صرف درست سمت میں کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بابر بڑا کھلاڑی ہے اور جس کی کرکٹ زیادہ ہوتی ہے اس پر برا وقت آتا ہے۔ اب بابر کو چاہیے کہ وہ اس برے وقت سے کیسے نکلتا ہے۔ زلمی بابر کو ہمیشہ سپورٹ کرتی آئی ہے اور آگے بھی سپورٹ کرتی رہے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481