اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان وزیر داخلہ کا استعفیٰ منظور

افغانستان وزیر داخلہ کا استعفیٰ منظور

افغانستان وزیر داخلہ کا استعفیٰ منظور-سراج الدین نے اپنا استعفیٰ افغان طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کو بھجوا دیا، وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق استعفیٰ کی وجہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات بتائی جا رہی ہے، سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیر حاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔

حقانی نیٹ ورک اور طالبان قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں، سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ سراج الدین حقانی 2 ماہ بعد گزشتہ روز خوست میں منظر عام پر آئے تھے، وہ قندھار میں ہونیوالے کابینہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481