اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر قومی کرکٹرز پر 33 لاکھ روپے جرمانہ

ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر قومی کرکٹرز پر 33 لاکھ روپے جرمانہ

ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر قومی کرکٹرز پر 33 لاکھ روپے جرمانہ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو 33 لاکھ روپے کے جرمانے کردیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ سے لے کر جنوبی افریقا سیریز تک کھلاڑیوں پر 33 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ جرمانہ ٹیسٹ میچ کے دوران ٹوپی پر 804 لکھنے والے عامر جمال پر کیا گیا، انہیں تقریبا 14 لاکھ روپیہ جرمانے میں ادا کرنا پڑا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں رات کو ہوٹل دیر سے آنے پر سلمان علی آغا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، جنوبی افریقا سیریز میں بھی رات کو ہوٹل 2 منٹ لیٹ آنے پر سفیان مقیم، عثمان خان اور عباس آفریدی پر 200 ڈالر فی کس جرمانہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کی خوشی میں ان کھلاڑیوں پر 200 ڈالر فی کس جرمانہ کھلاڑیوں کو واپس کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481