اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یوکرینی صدر ریاض پہنچ گئے،سعودی ولی عہد سے ملاقات

یوکرینی صدر ریاض پہنچ گئے،سعودی ولی عہد سے ملاقات

یوکرینی صدر ریاض پہنچ گئے،سعودی ولی عہد سے ملاقات

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا استقبال کیا،

جو سعودی عرب اور امریکی حکام کے ساتھ یوکرینی افسران کے مذاکرات سے قبل سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ولی عہد نے ملاقات کے دوران مملکت کی جانب سے یوکرین روس جنگ کے حل اور امن کے قیام کے لیے عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر زیلنسکی نے سعودی عرب کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور دنیا میں اس کے اہم کردار کو سراہا۔

اس ملاقات میں سعودی اور یوکرینی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

زیلنسکی کو قبل ازیں مکّہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

مذاکرات میں حصہ لینے کیلیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481