اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لندن،نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لیکر چڑھ گیا

لندن: نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لیکر چڑھ گیا

لندن: نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لیکر چڑھ گیا

 

برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں، پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلسطین کا پرچم لے کر ایلزبتھ ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو کئی گھنٹے گزر گئے، پولیس کی مداخلت پر نوجوان نے دھمکی دی کہ وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائے گا، ٹاور پر چڑھے شخص کے پیروں سے خون رستا دکھائی دے رہا ہے۔

 

فلسطین میں امن کے حامی فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے اطراف پہنچ گئے، جس کے بعد پارلیمنٹ کے اطراف کے راستے پولیس نے بند کردیے، راستے بند ہونے سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایلزبتھ ٹاور پر چڑھے شخص کے سبب آج پارلیمنٹ کے تمام ٹور منسوخ کردیے گئے، پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر ٹیوب اسٹیشن کا ایک راستہ بھی بند کیا گیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481