اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان صوبےننگرہار میں پاکستانی روپے پر پابندی عائد

1559bf5a 46ce 47fe ba9f b54a466b9ae2

افغان صوبےننگرہار میں پاکستانی روپے پر پابندی عائد کر دی گئی اس حوالے سےمشرقی افغان صوبے کے گورنر ملا نعیم نے صرف افغانی کرنسی میں لین دین کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ‎ننگرہار کے گورنر حاجی ملا محمد نعیم اخوند نے صوبے میں لین دین کیلئے ‎پاکستانی روپے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہےاور ‎افغان کرنسی کو فروغ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

افغان سرکاری نیوز ایجنسی باختر کے مطابق گورنر نے ایک خصوصی اجلاس کے دوران حکام کو کرنسی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ بیان کے مطابق صوبے کے باقی علاقوں شینوار، سپین غر ، اچین، لعل پورہ، مومندرہ، نازیان اور دوربابا وہ اضلاع ہیں جہاں پاکستانی روپیہ (کلدارہ) محدود پیمانے پر استعمال ہورہا ہے، تاہم گورنر نے حکم دیا ہے کہ پاکستانی کرنسی کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا جائے اور تمام لین دین افغانی میں کیا جائے۔ ننگر ہار کے گورنر نے صوبے کے ڈپٹی گورنر مولوی عزیز اللہ مصطفی، بینک آف افغانستان، صنعت و تجارت، جلال آباد میونسپلٹی، کان کنی کے امور، اطلاعات و ثقافت، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور سرحدی و قبائلی امور کے اداروں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں پاکستانی کرنسی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔

افغان گورنر نے ان اداروں کے حکام کو تاجروں، قبائلی مخیر حضرات اور علمائے کرام کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کرنے اورپاکستانی کرنسی میں لین دین کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔دوسری طرف پاکستانی ذرائع نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں روپے کے لین دین پر پابندی سے پاکستانی کرنسی کی افغانستان اسمگلنگ کم کرنے میں مدد ملے گی جس میں زیادہ تر افغان شہری ملوث ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481