اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم

Pakistan Football Federations suspension lifted پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم-فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی معطلی ختم کردی۔

 

ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔

دوسری جانب پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق بھی کردی۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی۔

شاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مسلسل سپورٹ پر فیفا اور اے ایف سی کے شکر گزار ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481